جونیئر ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں : شہباز سینئر

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) جونیئر ہاکی ٹیم کی ایشیاکپ میں کارکردگی تسلی بخش اور نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ ہم جونیئر ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنا بہت ضروری تھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئن شہباز احمد سینئر نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنا کھیل کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے ضروری تھا۔ ہمارا فوکس صرف پاکستان کی جونیئر ٹیم ہی نہیں بلکہ توجہ پورے پاکستان کی ہاکی پر ہے۔ یہ تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان اور ہاکی کھیلنے والے دیگر ممالک کے معیار میں بہت فرق آ چکا ہے۔ ہمیں اس فرق کو ختم کرنے کیلئے انتھک محنت اور ایمانداری کے ساتھ مخلصادنہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ سینئر ٹیم کیلئے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ میرٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جونیئر ایشیا کپ کے حوالے سے رپورٹ لے کر مزید بہتری کیلئے کام کیا جائیگا۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ جونیئر ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرکے قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے، ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریگی۔ ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ایک ہفتے میں پی ایچ ایف کو پلان دینگے۔ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کم از کم 30 سے 40 انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا بھی شامل ہے۔ جونیئر ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ پی ایچ ایف ٹیم کی تیاری کے پلان کو مکمل طور پر عمل درآمد کروائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...