کوٹیکنا کیس میں بریت سے زرداری نواز گٹھ جوڑ واضح ہو گیا: عبدالعلیم خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کوٹیکنا کیس میں بریت پر ایک مرتبہ پھر زرداری نواز گٹھ جوڑ واضح ہو گیا ہے، مفاہمت کی سیاست کے نام پر ایک دوسرے کی لوٹ مار کو تحفظ دینے والے بے نقاب ہو گئے ہیں اور اب عوام کو کسی نئے نعرے پر بے وقوف بنایا جائے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میںملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا تھا جس کے خلاف نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر سازشیں شروع کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن