جماعت اسلامی کے ”سندھ ورکرز کنونشن“ کی تیاریاںمکمل

Nov 25, 2016

کراچی ( نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے 26تا27نومبر کو باغ جناح میں منعقدہ ”سندھ ورکرز کنونشن“ کی تیاریاں عروج پر ،مختلف سیاسی، سماجی اور دینی رہنماﺅں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو،فنکشنل لیگ کی ایم پی اے اور معروف دانشور میڈم مہتاب اکبر راشدی ، جے یوپی سندھ کے صدر ابراہیم قادری اور دیگر کو سندھ ورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ کراچی تا کشمور عوام سندھ ورکرز کنونشن میں بھرپورشرکت کرکے اسلامی اور خوشحال پاکستان کا عزم کریں گے۔
سندھ ورکرز کنونشن

مزیدخبریں