نئی نسل کیلئے پولیو سے پاک پاکستان

مکرمی ! پاکستان دنیا کے ان بد قسمت ممالک میں سے ایک ہے جہاں پر پولیو کی وجہ سے کئی افراد معذوری کا شکار ہوتے تھے ۔ پولیو وائرس دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی اندرونی بافتوں پر حملہ آور ہوتا ہے جس کی وجہ سے پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اور اس کے باعث معذوری انسان کا مقدر بن جاتی ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2014ء میں 5 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے تھے اور 2015ء میں پاکستان میں پولیو کے 309 کیس رجسٹر ہوئے جبکہ رواں سال میں یہ تعداد 17 رہ گئی ہے ۔ امید ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور حکومتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان رواں سال کے آخر تک پولیو کے خطرے سے بالکل نجات پانے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ (حنا شہزادی ۔ لاہور)

ای پیپر دی نیشن