قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف شکست آخر کیوں؟

مکرمی! صحرا کی وکٹوں پر رنز کے ڈھیر لگانے والے بلے باز اور متحدہ عرب امارات کی انہی وکٹوں پر وکٹوں کے انبار لگانے والے یاسر شاہ نیوزی لینڈ کی گرین ٹاپ پچ پر کیوں ناچتے نظر آئے۔ مصباح الحق، محمد حفیظ، اظہر علی جنہوں نے اپنی کارکردگی کی خاطر جھوٹے سچے قلابے بنا کر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ صرف بیوقوف بنایا ہے۔ نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کی ہری پچ پر پاکستانی کھلاڑی خوفزدہ نظر آئے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستانی بلے بازوں کے خلاف باڈی لائن بائولنگ کر کے انگلینڈ کے جارڈن اور لارڈ کی آسٹریلیا کے خلاف حکمت عملی کی یاد تازہ کر دی۔ جب انہوں نے آسٹریلیا کے مشہور بلے باز سرڈان بریڈمین سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کا طریقہ اپنایا تھا۔ قومی ٹیم کے ساتھ بائولنگ، فیلڈنگ، فٹنس اور چیف کوچ کی کارکردگی کہاں ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق جنہوں نے ان فٹ بائولر محمد حفیظ کو شامل کرنے کا عندیہ کیوں دیا۔ بوڑھے کرکٹرز کو فارغ کیوں نہیں کیا جاتا جنہوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرم پورہ لاہور)

ای پیپر دی نیشن