سپریم کورٹ ، کھڑکی کا شیشہ نہ ہونے سے باپ کے ساتھ آنے والا 5سالہ بچہ گر کر زخمی، چیف جسٹس نے رپورٹ طلب کر لی: ذرائع

Nov 25, 2016

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں مقدمہ کے سلسلہ میں والد کے ساتھ آنے والا ساڑھے پانچ سالہ بچہ محمد حسنین نواز عدالت کی اوپر کی منزل کی کھڑکی میں شیشہ نہ ہونے کی وجہ سے سماعت سے چند منٹ پہلے تہ خانہ میں گر کر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ دوسری جانب متعلقہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کر دی۔ محمد نواز اپنے ساڑھے پانچ سالہ بچے محمد حسنین نواز اور تین سالہ بیٹی حلیمہ نواز کو ” انہی بچوں کی تحویل‘ ‘ سے متعلق مقدمہ میں پیش کرنے کے لئے عدالت میں لائے ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکہ پی ڈبلیو ڈی نے ٹھکیدار محمد نذیر کو22 کروڑ روپے میں دے رکھا ہے، بچہ گرنے کے فوراً بعد تقریباً پندرہ منٹ کے اندر مذکورہ شیشہ لگا دیا گیا۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
رپورٹ طلب

مزیدخبریں