لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب پبلک لائبریری میں گریڈ 17 لائبریرین کی پانچ اسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ بھرتی ہونے والے امیدواروں میں پنجاب یونیورسٹی لائبریری سائنس مضمون میں گولڈ میڈلسٹ عائشہ مشتاق‘ اوورآل فرسٹ پوزیشن ہولڈر حنا کنول‘ ملتان بورڈ کی پوزیشن ہولڈر حنا کنول ‘ ملتان بورڈ کی پوزیشن ہولڈر اور اوورآل فرسٹ ڈویژنز عبیرہ سیال‘ حافظ محمد عادل اور حافظ خالد سیف اللہ نے ملازمتیں ملنے پر حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کر کے کہا ہے کہ ان کی میرٹ پالیسی کا ہی ثمر ہے کہ ہم جیسے غریب گھرانوں کے افراد کو بھی نوکریاں مل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر ہمیں ملازمتیں ملنے پر ناخوشی کا اظہار کر ر ہے ہیں اور ایسا میرا پیگنڈہ کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوزیشن ہولڈر ہیں باقاعدہ اشتہار کے ذریعے مشتہر کی گئیں۔
پنجاب پبلک لائبریری