بھارتی جارحیت : گلوکار سلمان احمد نے گووا میں ہونے والا کنسرٹ احتجاجاًمنسوخ کر دیا

لاہور(این این آئی) معروف گلوکار سلمان احمد نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئندہ ماہ گوا میں منعقد ہونے والا میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ وہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خون ریز اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گوا میں ہونے والی ثقافتی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 18 برس سے بھارت جارہے ہیں اور ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں ، جواب میں ہمارا بھی والہانہ طریقے سے خیر مقدم کیا جاتا ہے لیکن موجودہ بھارتی حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے ، بھارت میں نفرت بڑھ گئی ہے۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں لیکن جواب میں ہمیں صرف خون خرابہ ملتا ہے، ہمارے فوجی شہید ہورہے ہیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لہذا اس ماحول میں بالخصوص جب تک مودی کی حکومت ہے میں نہیں سمجھتا کہ ہم بھارت میں جائیں اور کنسرٹ کریں، ہمیں کوئی ضرورت نہیں کہ ہم بھارت میں جاکر کنسرٹ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...