لاہور (سید شعیب الدین سے) پنجاب حکومت نے صوبے کے 39 ہزار نکاح خوانوں اور سیکرٹری یونین کونسلوں اور 4015 چیئرمین یونین کونسلوں کو نکاح نامہ بھرنے کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے تربیت دینے کی ذمہ داری محکمہ بلدیات کو سونپی گئی ہے یہ فیصلہ نکاح خوانوں کی طرف سے نکاح فارم پر کرتے وقت ان غلطیوں کے خاتمے کیلئے کیا گیا ہے جن کی وجہ سے شادی شدہ جوڑوں کو بعد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے محکمہ بلدیات تے تربیت دینے کیلئے صوبے بھر کے اے ڈی ایل جی، محکمہ بلدیات کے افسران اور ڈسٹرکٹ آفیس کمیونٹی آرگنائزیشن کو چنا ہے ان 190 افراد کو آئندہ ماہ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں 3 دن کی ٹریننگ دی جائے گی جس کے بعد ان ماسٹر ٹرینروں کو پنجاب کی تمام تحصیلوں میں بھیجا جائے گا جہاں وہ 40-40 افراد کے گروپوں کو تربیت دیں گے صوبے کے 39 ہزار نکاح خوانوں، 4015، چیئرمین یونین کونسلرز اور 4015 سیکرٹری یونین کونسلوں کو تربیت کے دوان نکاح نکامہ دج کرنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط مسلم فیملی لاز، کے بارے میں پڑھا جائے گا تمام نکاح خوانوں کو برتھ رجسٹریشن کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ صوبے میں پیدا ہونیوالے پر بچے کا یونین کونسل میں ریکارڈ رکھا جائے۔
فیصلہ
نکاح خوانوں، چیئرمین، سیکرٹری یونین کونسلوں کو نکاح نامہ بھرنے کی تربیت دینے کا فیصلہ
Nov 25, 2016