پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست، ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ سے جواب مانگ لیا

Nov 25, 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر آٹارنی جنرل اور وزارت خزانہ کو یکم دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا کیونکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اضافی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔
اضافی ٹیکس

مزیدخبریں