ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات 24 گھنٹے میں گرانے کا حکم دیدیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں غیر قانونی تجاوزات 24گھنٹوں میں گرانے کا حکم دے دیا ہے۔ فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایل ڈی اے بدمعاش ادارہ ہے عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ قبرستان کے لئے مختص اراضی ہاوسنگ سکیم کے لئے کیسے الاٹ کی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی،قبرستان ایڈمنسٹریشن کے وکیل مقبول صادق حسین ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قبضہ مافیا نے میانی صاحب کی چار کینال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے نے غیرقانونی طور پر قبرستان کی 27 کینال اراضی ہاوسنگ سکیم کے لئے الاٹ کر دی جس پر عدالت نے میانی صاحب قبرستان میں غیر قانونی تجاوزات 24 گھنٹوں میں گرانے کا حکم دیتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے میانی صاحب قبرستان کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت29 نومبر تک ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ حکم دیدیا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...