پاکستان جاپان سے تجارت، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں مزید تعاون کا خواہشمند ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور جاپان نے میڈیا کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے جمعرات کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان سے تجارت،سرمایہ کاری،انفرا سٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں بھی مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔جاپانی سفیر تاکاشی کورائے نے وزیر مملکت اطلاعات کے اقدامات کو سراہا اور جاپان کی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...