لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میںتقریبات یوم ظفر علی خان کے سلسلے میںسکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین مولانا ظفر علی خان کا کلام ترنم کے ساتھ سنانے کاانعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلے کے منصفین کے فرائض معروف نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی اور عمران نقوی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق محمد عبیداللہ نے اول، مسعود احمد نے دوئم اور طلحہ صفدر نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔ کالجوں یونیورسٹیوں کے مابین کلام ظفر علی خان کا مقابلہ آج ہوگا جبکہ ان کی 60 ویں برسی کے حوالے سے تقریب بھی آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگی۔