سابق بینکار تنویر حسین انتقال کرگئے، ختم قل آج ہونگے

لاہور (پ ر) یو بی ایل بنک کے سابق سینئر آفیسر تنویر حسین گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم چودھری فیض ریٹائرڈ اے ڈی سی جی کے بیٹے اور امریکہ میں مقیم سابق سفیر ڈاکٹر توقیر حسین، صدر مملکت کے سابق معالج میجر جنرل ڈاکٹر شجاعت حسین اور ڈاکٹر ضمیر اقبال، ڈاکٹر خالد عزیز کے بھائی اور باسط حسین کے والد تھے۔ لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اکمل بھٹی کے بہنوئی تھے۔ ان کی رسم قل آج بعد از نماز جمعہ جامع مسجد رحمان ولاز بھٹہ چوک ڈیفنس میں ادا کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن