ملک کا کوئی سول ادارہ فرض ادا نہیں کررہا: ریاض فتیانہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) عوام لیگ کے صدر ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب اور متوسط طبقہ بدحالی کی بدترین سطح پر پہنچ چکا ہے، کوئی بھی سول ادارہ اپنا فرض ادا نہیں کررہا، انصاف، خوشحالی، امن و امان، تعلیم علاج اور بنیادی ضروریات زندگی خواب بن چکی ہیں۔ ملک کا معاشی، سماجی، انتظامی اور سیاسی ڈھانچہ ناکام ہوچکا ہے۔ ان حالات میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ پچھلے ستر برس سے حکمران اشرافیہ اس کی ذمہ دار ہے۔ دولت چند ہاتھوں میں مرتکز ہوچکی ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ شدید مایوسی کا شکار ہے۔ متوسط طبقے کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے عوام لیگ کے نام سے نئی جماعت بنائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...