عالمی حالات‘ بھارت سے تنائو کے تناظر میں نئے آرمی چیف کیلئے بڑے چیلنجز ہوں گے:ساجدمیر

Nov 25, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں قیام امن کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات قابل قدر ہیں، امید ہے نیا آرمی چیف بھی وطن عزیزکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا حقیقی محافظ ہو گا۔عالمی حالات خصوصا بھارت کے ساتھ تنائو کے تناظر میں نئے آرمی چیف کے لیے بڑے چیلنجز ہو ں گے۔پاکستان اقتصادی ترقی کے جس تیز رفتار سفر پر گامزن ہے اسی طرح ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو نا بھی ناگزیر ہے۔ ہمیں ایک ایسے سپہ سالارکی ضرورت ہے جسکی قیادت میں فوج اسلامی دنیا کی بہترین اور طاقتور فوج بنے اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کا حقیقی معنوں میں مقابلہ کرسکے۔ ایک بیان میں ساجدمیر نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

مزیدخبریں