فرد واحد کیلئے آئین میںترمیم بدترین روایت،متنازعہ قانون سازی نہیں کرنے دینگے، عمران

Nov 25, 2016

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت پارٹی کی سےنئر قیادت کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فردِ واحد کیلئے آئین میں ترمیم بدترین روایت ہے وزیر اعظم اپنی وضاحت دینے کی بجائے آئین کو بدلنے کی خواہش رکھتے ہیں جمہوریت میں افراد کیلئے نہیں اجتماعی فلاح کیلئے قانون سازی کا سہارا لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی طور آئین میں متنازعہ انداز میں ترمیم کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ےہ اجلاس سرحدوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے اور جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں اور شہریوں کو زبردست خراج تحسین پےش کےا جاتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم اور انکی حکومت سرحدوں کے تحفظ اور بھارت کو نکیل ڈالنے میں مکمل ناکام ہوئے ہیں، وزیر اعظم کی نااہلی ہے کہ جارحیت کا مظاہرہ کرنے والی بھارت سرکار کو بین الاقوامی سطح پر کسی محاسبے کا اندیشہ نہیں، کشمیر میں ظلم اور بلوچستان میں بھارتی شرانگیزیوں کیخلاف ہم دنیا کو اپنے ساتھ کھڑا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سرحدوں پر بھارتی جارحیت کیخلاف دنیا کو اپنا ہمنوا بنانے میں بھی ہمیں ناکامی کا سامنا ہے۔ قطر سے وفد کی پاکستان پہنچنے والے وفد کے اغراض و مقاصد بھی قوم سے پوشیدہ ہیں بتایا جائے کہ قطر سے آنے والا وفد کس حیثیت میں پاکستان پہنچا ہے اگر قطری شہزادے شکار کی نیت سے آئے ہیں تو انہیں معصوم پرندوں کے قتل عام کا لائسنس کس نے دیا ہے وزیر اعظم اور شریف خاندان کے تحفظ کیلئے ملکی مفادات کے سودے کا سلسلہ کب بند ہو گا اجلاس میں پانامہ لیکس کے حوالے سے لیگل ٹیم نے مفصل بریفنگ بھی دی اور آئندہ سماعت میں نئے قانونی پہلو¶ں کو اجاگر کیا جائے گا 

مزیدخبریں