لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کا بلا جازت کمرشل استعمال فو ر اً ختم کر دیا جائے ورنہ انہیں سربمہر کر دیا جائے گا- منظور شدہ سڑکوں اور علاقوںمیں واقع جائیدادوں کی صرف مستقل کمرشلائزیشن ہی کروائی جاسکتی ہے جبکہ دیگر علاقوں میںسالانہ کمرشلائزیشن پالیسی2014ء کے تحت جائیدادوں کی سالانہ بنیاد پر کمرشلائزیشن کروائی جا سکتی ہے -سالانہ یامستقل کمرشلائزیشن فیس کے بقایاجات ابھی تک جمع نہیں کرائے اپنے واجبات 10 یوم کے اندر جمع کرا دیں ورنہ ایل ڈی اے ان کی عمارتیں بھی سربمہر کر نے کا مجاز ہو گا۔
رہائشی عمارت کا بلا اجازت کمرشل استعمال ختم کر دیا جائے بصورت دیگر سر بمہر کر دینگے: ایل ڈی اے
Nov 25, 2016