اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) اسلام آباد، راولپنڈی میں جمعرات کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی زلزلے کا مرکز کامرہ کے مشرق میں 42 کلومیٹر دور تھا۔