جیوانی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی ایرانی کشتی قبضے میں لے لی‘ تین ماہی گیر گرفتار

Nov 25, 2016

کراچی (این این آئی) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی نے گوادر جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالی ایرانی کشتی قبضے میں لیکر تین ایرانی ماہی گیروںکو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی نے گوادر جیوانی میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالی ایرانی کشتی قبضے میں لے لیا جبکہ کشتی پر سوار تین ایرانی ماہی گیروںکو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے۔گرفتار ایرانیوں کے پاس کوئی بھی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

مزیدخبریں