پاکپتن (نامہ نگار) شقی القلب شخص نے چھ سالہ بیٹی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے بونگہ حیات قبرستان میں پولیس تھانہ چک بیدی کا انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر محمد اشرف گیا تو ایک 8 سالہ بچی رو رہی تھی جس نے بتایا کہ میرا باپ مبین احمد میری چھوٹی بہن عروج فاطمہ کو لے کر دادی کی قبر پر گیا ہے جو ابھی واپس نہیں آیا۔ محمد اشرف بچی کے ہمراہ قبرستان میں داخل ہوا جہاں پر مبین بچی کو حجرے کیساتھ لٹکا کر فرار ہو گیا دیکھا تو بچی جاں بحق ہو چکی تھی۔ پولیس نے محمد اشرف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔