مانسہرہ/ بنوں (بی بی سی ڈاٹ کام + این این آئی) مانسہرہ میں تقریباً اڑھائی سو خواتین کو پولیو کے قطرے پلانے کی تربیت کے لئے اکٹھا کیا گیا لیکن خواتین اساتذہ نے تربیتی سیشن کا بائیکاٹ کردیا۔ بنوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔