پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے، ایاز صادق نے جواب سپریم کورٹ جمع کرا دیا

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی مسلسل 40 روزہ غیر حاضری پر خود کو بری الذمہ قرار دیا۔ ایاز صادق نے اپنے جواب میں کہا کہ عمران خان نے استعفوں کے تصدیقی عمل کو کھٹائی میں ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے۔ ارکان کی مسلسل 40 روز غیر حاضری پر کارروائی سپیکر قومی اسمبلی کا اختیار نہیں۔ سیاست کھیل کر تصدیق کے عمل کے آگے پتھر کی فصیل کھینچی گئی جس انداز سے استعفے دئیے، وہ خود بخود منظور نہیں ہو جاتے۔ ارکان نے استعفے براہ راست مجھے نہیں دئیے۔ استعفوں کی تصدیق کیلئے ارکان پی ٹی آئی کو متعدد بار بالای۔ بار بار بلانے پر ارکان تصدیق نہ کرنے کے حربے استعمال کرتے رہے۔ ارکان کی غیر حاضری کے معاملے پر کسی ممبر نے تحریک جمع نہیں کرائی۔

ای پیپر دی نیشن