لاہور(سپورٹس رپورٹر) ونٹر پولو کپ 2017ء کے چوتھے روز ایک دلچسپ میچ ہوا جس میں ہنڈا چناب نے دائود گروپ کو 5-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہے۔ ہنڈا چناب اور دائود گروپ کی ٹیموں کے درمیان زبردست میچ ہوا۔ دائود گروپ نے ہارنے کے بعد اب سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ مین فائنل اتوار کو سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔