اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے داور کنڈی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا‘ نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں داور کنڈی کو تحریری طور پر طرز عمل کی وضاحت کیلئے دس روز کی مہلت دی گئی ہے مقررہ مدت میں جواب نہ دینے کا مطلب ہو گا اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں جواب کی عدم فراہمی پر آپ کی رکنیت کی معطلی اور خاتمے کا جواز ہو گا پارٹی رکنیت کے خاتمے کی کارروائی مزید کسی نوٹس کے آگے بڑھائی جائیگی۔