لاہور(صباح نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں، یہ دن بھی آئے گا، جلدی کیا ہے، ابھی اور انتظار کریں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول لاہور آئے تو سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ، رہنماوں اور کارکنوں کی خوشیوں میں بھی خصوصی شرکت کی۔گزشتہ روز شادی کی ایک تقریب میں بلاول سے جب غیر رسمی انداز میں ان کی شادی کی بات ہوئی تو جواب میں وہ پہلے مسکرا ئے اور پھر کہا کہ ارے بھئی ابھی تو 29 سال کا ہوں، یہ دن بھی آئے گا، جلدی کیا ہے، ابھی اور انتظار کریں۔بلاول جب تک سٹیج پر موجود رہے، تب تک باراتی اور میزبان دولہا دلہن کے بجائے بلاول کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے۔