لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 2 کنال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست پر ایکسائز کی جانب سے بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز معطل کر دیئے۔ جسٹس شاہد کریم نے فرہاد اقبال سمیت 3 شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق سال 2001ء سے پہلے بنائے گئے گھروں پر لگژری ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوتا لہذا عدالت محکمہ ایکسائز کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دے۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ایکسائز کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز معطل کرتے ہوئے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 2 کنال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس نوٹسز معطل کر دیئے
Nov 25, 2017