.ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں 2 رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے سے متعلق تو ہین عدالت درخواست کی سماعت کی تو جسٹس مشیر عالم نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ سے کہا کہ اخبار میں تو ہم نے پڑھا ہے کہ آپ کے مو کل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے اور اپ اپنا کیس دوبارہ لیکر یہا ں آگئے ہیں تو لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تا خیری حربے استعمال کئے گئے اور ای سی ایل سے نام ایسے نکالا جاتا ہے جیسے لگتا ہے کہ حکومت خیرات دے رہی ہو۔جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ آپ بھی اپنے دور میں یہی کچھ کرتے رہے ہوں گے، تبھی آپ کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق عدالتی حکم کے باوجود ایسا نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...