وفاقی حکومت کے گریڈ 21 کے افسران کے تبادلے‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر محمد اشرف جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے کو وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر جمال ناصر کو جو وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے، کا فوری طور پر تبادلہ کرکے انہیں کیڈ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر جمال یوسف جو کیڈ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو وہاں سے تبدیل کرکے صنعت و پیداوار ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی حکومت کی پاکستا ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 2 کی افسر ربیعہ جویری آغا جو ہیومن رائٹس ڈویژن میں سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہی تھیں کی 5 روز کی ایکس پاکستان چھٹی منظور کی ہے۔ انکی جگہ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 کی افسر نرگس گھالو جو کیڈ ڈویژن میں سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ 13 دسمبر 2017ء سے 17 دسمبر 2017 ء تک سیکرٹری ہیومن رائٹس کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...