ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار این اے 149 شیخ طارق رشید اور سابق صوبائی وزیر احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی جذبات اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے۔ رکشہ ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر صادق قریشی کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی علمبرداری کا حق ادا کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اراکین کی اکثریت نے جمہوریت دوستی کا ثبوت دے کر تمام دیدہ و نادیدہ قوتوں کو بتا دیا ہے کہ پاکستان میں منتخب پارلیمنٹ سپریم اور جمہوریت قوم کا مقدر ہے۔ اس موقع پر چودھری طارق نیاز‘ صادق قریشی‘ حاجی مرتضی‘ حاجی مصطفی‘ غلام فرید‘ مشتاق احمد‘ راشد قریشی‘ صائم شیخ‘ عون‘ محمد ابراہیم و دیگر موجود تھے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی جذبات‘ احساسات کی حقیقی ترجمان ہے: شیخ طارق رشید
Nov 25, 2017