ایمرجنسی، دیزائسز مینیجمنٹ کو مکمل فعال ،جدید مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی: شیخ انصر عزیز

اسلام آباد(نا مہ نگار)مئیر اسلام آبادو چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ وفا قی دارلحکومت میں کثیر المنزلہ عما رات کی تعمیر کے ساتھ ہی ایم سی آئی کے شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اہمیت میں بے حد اضا فہ ہو گیا ہے ۔ اس لئے جہاں اس شعبے کے افراد کو آگ اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے جدید طریقوں کے مطا بق تیار کرناہماری ترجیحات میں شا مل ہے وہاں جدید مشینری اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدا مات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے ہیڈ کواٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایمرجنسی اینڈڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی گزشتہ ایک سال کی کار کردگی کا جائزہ لیا ۔گیا۔اجلاس میں ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مئیر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو اس وقت مختلف اہم فرائض انجام دے رہا ہے جن میں ایک فائر فائیٹنگ جیسا اہم شعبہ ہے جو شہر میں لگنے والی آگ پر فوری قا بو پاتا ہے ،دوسرا ہم جزو ریسکیو کا ہے جو کسی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی حا دثے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کر کے جانی نقصان کو بچا تا ہے اور تیسرا ہم فرض شہر میں مو جود عما رات کو انسانی جا نوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے ان عما رات میں کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدمات کا جائزہ لیتا ہے ۔ اکتوبر 2016سے لے اکتوبر 2017تک کی کارکردگی بتاتے ہوئے ڈائریکٹر ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اجلاس کو بتا یا کہ گزشتہ سال ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کل 3142مختلف نوعیت کی ایمر جنسی کی کالیں مو صول ہوئیں جن پر فوری عمل درآمد کر کے بڑے نقصان سے بچایا گیا۔ ریسکیو سٹاف کی تربیت کے لیے 18 ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں۔مئیر اسلام آبا دو چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اس شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مزید فعال بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں عملے کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی تربیت کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن