بعض عناصر پاک‘ چین تعلقات کو فروغ پاتا نہیں دیکھ سکے‘ چینی تجزیہ کار

بیجنگ (آئی این پی)پاک فوج نے کراچی، پشاور اور لاہور سمیت افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کئے، کچھ عناصر پاک چین تعلقات کا فروغ نہیں دیکھنا چاہتے، نائن الیون سے قبل پاکستان ایک محفوظ ملک تھا، پاکستان جنوبی ایشیاء میں امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کاسب سے زیادہ متاثر ملک بنا۔ چین کے چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر تجزیہ نگار اور سابق دفاعی اتاشی چھنگ شر چونگ نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے کے تناظر میں اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ انہیں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں او ر شہریوں کے شہادت کے واقعے پر افسوس ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندا ن کے ساتھ اور ان کے د کھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر تجزیہ نگار نے پاک فوج کے انسداد دہشتگردی کارروائیو ں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے کراچی، پشاور اور لاہور سمیت افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کئے، کچھ عناصر پاک چین تعلقات کا فروغ نہیں دیکھنا چاہتے، نائن الیون سے قبل پاکستان ایک محفوظ ملک تھا، پاکستان جنوبی ایشیاء میں امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کاسب سے زیادہ متاثر ملک بنا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو گئے، چین اور پاکستان مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر پر کامیابی سے کام کر رہے ہیں، سی پیک کی تعمیر نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن