ہمارے ہمسائے پراکسیز کے ذریعے سرخ لکیر عبور کررہے ہیں ،خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی سرحد سے جڑے ہمسائے نے اپنی پراکسیز کے ذریعے سرخ لکیر عبور کرلی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے لیے مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی حاصل ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔ پاکستان میں دہشتگردی پر بھارتی سرپرستی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو اور نام نہاد علیحدگی کی تحریکیں اس کی مثال ہیں جس کیلئے دہشتگرد پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کیلئے اندر سے یا یورپ اور برطانیہ سے آتے ہیں۔انہوں نے کرتار پور سرحد کھولنے کے اقدام کو مثبت قرار دیا جہاں سے سکھ یاتری باآسانی اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان آسکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ مذہب کو سیاست سے ملا رہے ہیں انہوں نے مسائل کھڑے کیے ہیں اور سیاسی معاملات میں مذہب کو شامل کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن