ہیڈ کوارٹرز کا دورہ‘ ایس ایس جی دنیا کی بہترین سپیشل فورس ہے : آرمی چیف

راولپنڈی (صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیشل سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور میجر جنرل عابد رفیق کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ انہیں ایس ایس بی کا پہلا کرنل کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔ آرمی چیف نے یہ دورہ کرنل کمانڈنٹ کی تقریب کے لیے کیا۔ آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی کے لیے ایس ایس جی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی دنیا کی بہترین سپیشل فورس ہے۔ ایس ایس جی نے پیشہ وارانہ کارکردگی اور عظیم قربانیوں سے خود کو منوایا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں موجود ریٹائرڈحاضر سروس اور جوانوں سے گفتگو کی۔
آرمی چیف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...