بحریہ ٹائو ن لاہور میں نما ز جمعہ کے بعد موئے مبارک کی زیا رت

لا ہور ( پ ر )گرینڈ جا مع مسجد بحریہ ٹائو ن لا ہور میں بر وز جمعہ امامت اور خصوصی خطاب کے بعد رسول اکر م ﷺ کے مو ئے مبارک کی زیا رت کروائی گئی ، مرد حضرات نے نما ز جمعہ تا نما ز عصر اورخواتین نے نما ز عصر تا نما ز مغرب کے اوقات میں موئے مبارک کی زیا رت کی اس مو قع پر لا ہور بھر اور گر دو نواح کے علا قوں سے ہزاروں فرزندان تو حید نے شر کت کی ۔بحریہ ٹا ئو ن کی انتظامیہ نے گرینڈ جا مع مسجد اور ارد گرد کے علاقے میں اس عظیم الشان اجتماع جمعہ کے لئے خصوصی اقدامات کئے ۔نما ز جمعہ کے بعد امت مسلمہ میں قیا م امن ، پاکستان کی خو شحالی اور بحریہ ٹا ئو ن کی کا میابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔بحریہ ٹائو ن لا ہور کی گرینڈ جا مع مسجد میں قرآن لا ئبر یری بھی مو جود ہے ۔ تا ریخ ساز لا ئبر یری جس میں 500 سے1000 بر س قدیم نسخے اپنی اصل حالت میں مو جو د ہیں۔ ان نسخوں میں اسلا م ، تاریخ اور ادب کے مو ضو عات پر کتب شامل ہیں ۔ بحریہ ٹا ئو ن کے بانیو ں میں سے ایک ایئر کمو ڈور جا وید احسن ( مرحوم )نے یہ نسخے انڈ ونیشیا ،ایران ، افغانستان ، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے اکٹھے کئے تھے ۔واضح رہے یہ گر ینڈ جامع مسجد لا ہور کی سا تھیو ں بڑی جبکہ پاکستان میں اندرونی گنجا ئش کے لحاظ سے سب سے بڑی مسجد ہو نے کااعزاز بھی حا صل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...