کرتارپور کوریڈور پاکستان بھارت تعلقات کی بہتر ی کیلئے پل کا کام کرے گا:مودی

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے پاکستان کی کرتارپور سرحد کھولنے کے اقدام کے تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے لوگوں سے رابطے میں بہت زیادہ طاقت ہوتی ہے، یہ کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک پل کا کام کرے گا ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ امید ہے کہ کرتارپور کی سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لوگوں سے رابطے میں بہت زیادہ طاقت ہوتی ہے۔بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا۔نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر تعلقات میں بہتری اور تنازعات کا حل وقت پر ہی نکلے گا۔
مودی

ای پیپر دی نیشن