ملتان فیصل آباد ایکسپریس کا افتتاح‘ ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہو گا: ڈی ایس

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈوثزنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے امیرمحمد دائودپوتانے کہاہے کہ ریلوے ترقی کی سمت گامزن ہوچکا ہے۔بندٹرینیں بحال ہورہی ہیں۔7سال قبل ملتان فیصل آباد کے درمیان بند ہونے والی ٹرین کو بھی بحال کر دیا گیاہے۔وہ گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ پر 173اپ فیصل آباد ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ڈویژن نہ صرف اپنی آمدن اہداف حاصل کر رہاہے بلکہ اس کی آمدن گزشتہ تمام مالی سالوں سے زائد جارہی ہے نئی ٹرین ملتان فیصل آباد کے عوامی کو محفوظ سستا اور معیاری سفر تو فراہم کرے گی ہی اس سے ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا ڈویثزن کی مزید بند ٹرینوں کو بھی بحال کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں اس بابت بھی عوام کو جلدخوشخبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویثزن کو نمبر1ڈویثزن بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...