لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے خصوصی افراد کے لئے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ان کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سننے اور خصوصی افراد کے کوٹے پر سختی سے عمل کا حکم دیا ہے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ شکیل نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بحالی معذوراں قانون 1981 کے تحت خصوصی افراد کو تمام سہولتیں دینے میں ذرہ بھر بھی کوتاہی سے کام نہ لیا جائے اور خصوصی افراد کے ساتھ بدتمیزی اور تضحیک آمیز رویہ بالکل بھی اختیار نہ کیا جائے۔ مراسلے میں تمام سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خصوصی افراد کی جانب سے دائر مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سن کر فیصلے کیے جائیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مراسلے میں خصوصی افراد کے کوٹے پر سختی سے عملدرآمد کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ کا خصوصی افراد کے مقدمات ترجیحاً سننے، کوٹے پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
Nov 25, 2018