لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ عائزہ خان اور ہمایوں سعید ڈرامہ سیریل’’میرے پاس ہوتم‘‘ کے مرکزی کرداروںمیںجلوہ گرہونگے جس کے مصنف خلیل الرحمن قمراورہدایتکارندیم بیگ ہیں۔ مذکورہ سیریل ہمایوںپروڈکشن کے تحت بنائی جارہی ہے ۔ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ شروع ہوچکی ہے ۔یادرہے کہ ہمایوں سعید اس سے قبل کئی سپرہٹ فلمیںاورٹی وی ڈرامے پروڈیوس کرچکے ہیں۔