اسلام آباد اور بہاولپور کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2دوستانہ میچوں کی سیریزآج سے شروع ہوگی

Nov 25, 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس)اسلام آباد اور بہاولپور کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2دوستانہ میچوں کی سیریز آج سے شروع ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق بہاولپور کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد کرکٹ کلب کے ساتھ سیریز کے لئے اسلام آباد پہنچ چکی ہے ٗدونوں ٹیموں کے درمیان پہلا دوستانہ میچ25نومبر جبکہ دوسرا میچ 26 نومبر کو پی اے ایف کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام دوسرے پی پی ایل بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں (کل) پیر کو پشاور روانہ ہوں گی۔

مزیدخبریں