لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں نے سخت سردی کے باعث جم جانے والی جھیل کا انتخاب کیا اور خوب مزے سے آئس ہاکی کھیلی۔کچھ منفرد کر دکھانے کے شوقین نوجوانوں نے سرد موسم کا مزہ اْٹھاتے ہوئے کینیڈا کے صوبے کیوبک کے گاوں کیوجواک کی برفیلی جھیل پر سکیٹنگ کرتے ہوئے ہاکی کھیلنے کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکے اور نوجوانوں کے شوق اور مہارت کی خوب داد دی۔
برفیلی جھیل پرآئس ہاکی کھیلنے کا دلچسپ مظاہرہ
Nov 25, 2018