آج ہمیں تعلیم کیساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے:ملک اللہ داد

چونیاں(نامہ نگار)آج کے اساتذہ کو نبی پاک ؐ کی زندگی سے اپنے کردار کاجائزہ لینا ہو گا۔حضرت محمد ؐ معلم انسانیت بن کر تشریف لائے۔آج ہمیں تعلیم کیساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے۔نبی پاک ؐنے صحابہ کی ایسی تربیت کی کہ دنیا کے رہنما بن گئے۔ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے نبی پاک ؐکی تعلیمات پر عمل کرناہو گا۔آپ کی آمد مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی تما م نعمتوں میں سب سے بڑی نعت اور انسانیت کیلئے احسان عظیم ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل ملک اللہ داد،ماہر تعلیم افضل شاہین نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں میںسیرت النبی کے موضوع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعاکف ندیم، وسیم ساجد، رمضان شاہین ، عبد الجبار اختر و دیگر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نبی ؐکی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...