نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے ) حکومت تحریک لبیک سے معاہدے کی پاسداری کرے ہم تحریک لبیک کے قائدین کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مرکزی قائدین علامہ خادم حسین رضوی پیر محمد افضل قادری تحصیل نوشہرہ ورکاں کے امیر مفتی محب الدین قادری اور دیگر گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک تحصیل نوشہرہ ورکاں کے ناظم مصتعصم محمود ورک نے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک لبیک کے قائدین کی بلاجواز گرفتاری پر پرامن احتجاج کرنے والے ہمارے نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں جس سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔