لاہور ( خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیوایم سی) نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اسلام پورہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صاف و سرسبز پنجاب کے قیام میں شہریوں کے کردار پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبا و طالبات کو ایل ڈبلیوایم سی کے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی حکمت ِ عملی، بائیو گیس اور ویسٹ سے توانائی کے پروجیکٹس اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں شہریوں کے ذمہ دارانہ کردا ر پر آگاہی دینا تھا۔