کارکردگی کے سوال پر حکومت آصف زرداری کی مخالفت شروع کردیتی ہے:حسن مرتضیٰ

Nov 25, 2018

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ رشید کی سیاست الزامات اور بدزبانی کے علاوہ کچھ نہیں۔شیخ رشید میڈیا ریٹنگ کے لئے متنازع بیانات دے کر خبروں میں اِن رہنا چاہتے ہیں۔آصف زرداری نے اگر کرپشن کی ہے تو اسے ثابت کیوں نہیں کیا جاتا۔جب اپنی کارکردگی بتانے کی باری آئی تو حکومت نے آصف زرداری پر تنقید شروع کردی۔شیخ رشید کا کیرئیر مخبری سے شروع ہوکر پھڑ بازی پر ختم ہوتا ہے۔شیخ رشید کے پروردہ آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے سب سے زیادہ ملک نوچا۔شیخ رشید ایک ایسا سیاسی یتیم ہے جسے اقتدار کیلئے ہر بار نئی پارٹی کا سہارا چاہیے۔

مزیدخبریں