بیماریوں کے کنٹرول کی ایپلی کیشن کا تیسرا ایڈیشن تیار کیا جارہا ہے:شبنم سرفراز

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت کے ذیلی ادارے پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی (پی پی ایچ اے) نے صوبہ بھر میں صحت عامہ کی سہولتوں تک یکساں رسائی کے پروگرام پر مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ حتمی منظوری وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد دیں گی۔ پی پی ایچ اے کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شبنم سرفراز نے کراچی میں ہونے والے قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے اشتراک سے بیماریوں کے کنٹرول کی ترجیحات کی ایپلی کیشن کا تیسرا ایڈیشن تیار کیا جارہا ہے(Disease Control Priorities 3rd Edition (DCP3) جس میں آغا خان یونیورسٹی اور عالمی ادارہ صحت بھی تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی پی 3نو حصوں پر مشتمل ہے اور اس کے ذریعے پالیسی سازوں کو سائنسی بنیادوں پر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...