لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس اور پی پی 166 سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 100 روز سے بھی کم مدت میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیا ہے دہشت گرد پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں دہشت گردی کی تازہ لہر چین سے نئے معاہدوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے جسے پوری قوم ملکر ناکام بنائے گی۔عمران خان کی قیادت میں قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے نئے پاکستان میں میرٹ اور قابلیت کو فروغ دیا جا رہا ہے 90 روز میں تحریک انصاف نے جس قدر کام کیا ہے ماضی کی کوئی حکومت نہیں کر سکی پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف عوامی خدمت ہے کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے۔