پادریوں کے ہاتھوں جنسی ہراساں بننے والی نن نے خاموشی توڑ دی آواز بلند کرنے کا اعلان

Nov 25, 2018

لندن (نوائے وقت رپورٹ) کیتھولک چرچ کی عالمی تنظیم برائے نن نے مطالبہ کیا ہے کہ پادریوں کے ہاتھوں جنسی ہراساں کا نشانہ بننے والی تمام نن "خاموشی اور خوف کا دائرہ" توڑ کر اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ اپنے ساتھ ہونی والی جنسی ذیادتی کو پولیس میں رپورٹ کریں۔ دنیا بھر سے 5 لاکھ نن کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل یونین آف سپریریور جنرل نے حلف لیا کہ وہ جنسی ہراساں کی متاثرہ نن کی مدد کرے گی اور انصاف کے حصول کے لیے اقدامات کریں گی۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام "خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے" کی مناسبت سے جاری ایک پروگرام میں نن کی نمائندہ تنظیم نے اعلامیہ جاری کیا کہ افریقہ اور بھارت میں پادریوں کی جانب سے نن کو جنسی ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آتے ہیں۔

مزیدخبریں