کیچ سے غیرقانونی مقیم تنزانیہ کے 2 باشندے گرفتا ر

Nov 25, 2018

کوئٹہ( آن لائن) بلوچستان کے علاقے کیچ میں لیویز فورس نے دو غیر ملکی با شندوں کو حراست میں لے کر فارن ایکٹ مقدمہ درج کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے ڈڈے دشت سے تنزانیہ کے دو باشندوں محمد حسن اور طارق زید کو لیویز فورس نے حراست میں لے لیا ، کئی عرضے سے پاکستان میں غیرقانونی طریقے سے رہائش پذیر تھے ، لیویز فورس نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں