ایبٹ آباد: گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ ‘خاتون جھلس گئی

Nov 25, 2018

ایبٹ آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد کے علاقہ کیہال میں گھر میں گیس سلنڈ دھماکہ کے نتیجہ میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کنج کیہال میں محمد شعیب کی اہلیہ مسماۃ عائشہ گھر کے کچن میں کام کر رہی تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ جس سے خاتون جھلس کو شدید زخمی ہو گئی۔ خاتون کے اہل خانہ نے خاتون کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں